دی ہیگ( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزامات میں اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ عدالت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے مئی 2024 میں نیتن یاہو اور دیگر افراد کے جنگی جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست دی تھی۔غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 17 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
18