24
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لئے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2025 کے لئے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کو کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری ہوگا۔ وزارت کے جاری بیان کے مطابق، ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں عازمین کا سفر حج ممکن نہیں ہوگا۔اس حوالے سے درخواست دہندگان کو متعلقہ بینک میں سعودی عرب کی منظور شدہ کرونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ 10 فروری 2025 سے قبل جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔