کراچی( اباسین خبر)شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فانڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوئے ہیں۔مرنے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 61 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6714 مرد، 1064 خواتین، 290 بچے اور 79 بچیاں شامل ہیں۔چھیپا فانڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران جنوری میں 69، فروری میں 51، مارچ میں 32، اپریل میں 51، مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
کراچی میں رواں سال کتنے شہری ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے؟ اعداد و شمار جاری
1