1
لاہور( اباسین خبر)صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز میں سول مارشل لا چل رہا ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔اسد منظور بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے جاری کرنے کی اجازت دی ہے، جو ان کے مطابق ایک تشویشناک پیشرفت ہے۔