ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین پر جنگی تاریخ میں پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق، روس کے فضائی حملوں میں آر ایس 26 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے استعمال کا دعوی یوکرینی فوجی نے کیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی تصدیق کی کہ روس نے وہ میزائل استعمال کیا جس کی تمام خصوصیات بین البراعظمی بیلسٹک میزائل جیسی تھیں۔رپورٹ کے مطابق، روس نے ابھی تک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، تاہم روس نے حال ہی میں اپنی جوہری ڈاکٹرائن میں تبدیلی کر کے خطرناک مہم جوئی کا اشارہ دیا ہے۔اگر یوکرین کا الزام درست ثابت ہوتا ہے، تو یہ جنگی تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب کسی ملک نے مخالف ملک پر بین البراعظمی میزائل کا استعمال کیا ہو۔
روس کا یوکرین پر جنگی تاریخ میں پہلی بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا حملہ
17