تل ابیب( مانیٹر نگ ڈیسک)اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ داری لینے والے فوجیوں کی جانوں کو خطرہ قرار دے دیا۔یوو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کا فیصلہ فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں غزہ میں خوراک کی تقسیم کا کام نجی کمپنیوں کو تفویض کرنا فوجی انتظامیہ کے لیے خوشامدی عمل ہے۔سابق وزیر دفاع نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر دیا اور کہا کہ حکومت کی ترجیحات غلط ہیں، اور یہ فیصلہ سکیورٹی کے اہم کاموں کو نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فوجی انتظامیہ کا قیام جنگی مقاصد میں شامل نہیں ہے، بلکہ یہ ایک خطرناک اور غیر ذمہ دار سیاسی عمل ہے۔یاد رہے کہ اس وقت غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندان خوراک کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور غذائی امداد کے ٹرکوں کی پٹی میں داخلے میں کمی کے دوران ان ٹرکوں پر لوٹ مار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے غزہ میں داخل ہونے والے 109 امدادی ٹرکوں میں سے 98 لوٹ لیے گئے تھے۔
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرہ ہے: یووگیلنٹ
18