لاہور( اباسین خبر)لاہور میں سموگ کا اثر برقرار ہے، اور فضائی آلودگی کے لحاظ سے شہر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ لاہور کی فضائی آلودگی کی شرح 499 تک پہنچ گئی، جبکہ کینٹ اور ڈی ایچ اے کے علاقوں کا ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب 698 اور 565 ریکارڈ کیا گیا۔چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کے مطابق، ہواں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کی وجہ سے 24 نومبر تک لاہور میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔دوسری جانب، حکومت پنجاب نے تعلیمی ادارے کھول دیے ہیں اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔ حکومت نے تفریحی مقامات کو بھی کھول دیا ہے، جن میں پارکس، چڑیا گھر، پلے گرانڈز اور آٹ ڈور سپورٹس شامل ہیں، جنہیں رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ تمام فیسٹیولز اور نمائشوں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، اور ہفتہ و اتوار کو بھی یہی وقت مقرر کیا گیا ہے۔
سموگ بے قابو، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر میں سرفہرست
34