کو ئٹہ ( اباسین خبر)تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں رہائی حق کی فتح ہے اور اس کے بعد اب عمران خان کی فوری رہائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو پورے ملک کے عوام اسلام آباد میں جمع ہوں گے اور اس دن لاکھوں لوگ جعلی حکومت کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طویل اسیری اور ناقابل بیان صعوبتیں برداشت کیں اور ثابت کیا کہ وہ فولادی اعصاب کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل نہ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ڈھائی سال کے تاریک دور کا خاتمہ قریب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں احتجاج کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اور 24 نومبر کا احتجاج دنیا کی تاریخ میں نیا باب لکھے گا۔
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں رہائی حق کی فتح ہے،تحریک انصاف
25