پشاور( اباسین خبر)تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اگر شیر افضل مروت کسی اور پارٹی سے کھڑے ہوئے تو وہ کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے۔اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی میں شامل ہوئے تھوڑا وقت ہوا ہے، اور وہ پریکٹیکل باتیں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ ہر شخص کا اپنا انداز ہوتا ہے، لیکن بیشتر باتیں سیاسی نوعیت کی ہوتی ہیں۔24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکمتِ عملی یہی ہے کہ پارٹی اسلام آباد جائے گی اور دھرنا دے گی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد آنے کے حوالے سے کہا کہ 70 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، اور سوال کیا کہ کیا یہ سب کو مار سکتے ہیں؟
پی ٹی آئی کو چھوڑ کر شیر افضل مروت کونسلر بھی نہیں بن سکتے: شوکت یوسفزئی
26