ایبٹ آباد( اباسین خبر)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے غلط فیصلوں پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے، اور پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہا جا سکتا۔بکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے، اور اس بار حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں ناکامیاں رہی ہیں اور ان کو تسلیم کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ ہونے کی بیماری کی وجہ سے پارٹی میں بھی مشکلات آتی ہیں۔
کارکردگی پر ووٹ ملتا تو KP میں PTI کی حکومت نہ بنتی‘ شیر افضل
28