ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نئے سال اور اپنی زندگی میں ایک نئی شروعات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ ماضی کے تکلیف دہ تجربات کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھیں۔ملائکہ اروڑا نے انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ ایک نجی شخصیت ہیں اور ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے ہیں جن کو وہ عوام کے سامنے وضاحت سے نہیں لانا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے کا انتخاب نہیں کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ “ارجن نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ ان کا ذاتی اختیار ہے، اور میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔” ملائکہ نے اس سال کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے لیے بہت مشکل رہا، لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ ہم سب اس سال کی مشکلات سے آگے بڑھیں اور نیا آغاز کریں۔اداکارہ نے نئے سال میں اپنے لیے نئے اہداف اور خوشیوں کی امید ظاہر کی اور اپنے مداحوں کو بھی نیا سال خوشی اور سکون سے گزارنے کی دعا دی۔
نئے سال ایک نئی شروعات کیلئے تیار ہوں: ملائکہ اروڑا
1