لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے شاندار ونٹر لکس کے ذریعے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ٹاپ اداکاراں میں ہوتا ہے، اور کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے باوجود وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت بہت جلد مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں۔حال ہی میں ہانیہ عامر نے بیرون ملک سے اپنے ونٹر لکس کی کچھ خوبصورت تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کو اپنی طرف مائل کر لیا۔ ان تصاویر میں ہانیہ سبز، گلابی، آسمانی اور سفید لائنز والے جاذبِ نظر سوئیٹر میں نظر آ رہی ہیں، جس کے نیچے انہوں نے سبز رنگ کا باڈی کون ڈریس پہنا ہوا ہے۔ ان کا یہ کیوٹ اور اسٹائلش ونٹر ڈریس خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ہانیہ کے ونٹر لکس کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اور مداحوں کی جانب سے ان کے سٹائل کی تعریف کی جا رہی ہے۔
ہانیہ عامر کی ونٹر لُکس میں دلفریب اداؤں کے مداح گرویدہ
5