لاہور( شو بز ڈیسک)ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی دعا کو قرار دے دیا،پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی شادی نہ ہو پانے کی وجہ ایک منفرد دعا کو قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سید نور کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں گفتگو کی، جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ ایک بار وہ اللہ کے گھر گئی تھیں اور وہاں سب نے کہا کہ دعا مانگو، جو مانگیں گے وہ ملے گا۔ ریشم نے اس موقع پر اللہ سے یہ دعا کی تھی کہ، “یا اللہ اگر عزت دینی ہے تو تکبر نہ دینا، اور ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا۔”اداکارہ نے کہا کہ ان کی یہ دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی، کیونکہ آج تک انہیں زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ تاہم، وہ اس دعا کے بارے میں اللہ کی حکمت کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ریشم نے مزید کہا کہ اب وہ اپنی زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہیں اور اللہ سے دعا کرتی ہیں کہ وہ ان کی شادی کروا دے۔ اس انٹرویو میں ریشم نے اپنی زندگی کے ان مشکل پہلوں کا ذکر کیا جنہیں انہوں نے دلی سکون کے ساتھ قبول کیا ہے۔
ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار دیدیا
1