26
کراچی ( کامرس ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے 350 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) نیلام کر دیے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 350 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز نیلام کیے ہیں، جبکہ نیلامی میں 300 ارب روپے کے پی آئی بیز فروخت کرنے کا ہدف تھا۔