21
لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر محمد نذیر جونیئر انتقال کر گئے، جن کے بیٹے نعمان نذیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔اہلِ خانہ کے مطابق محمد نذیر جونیئر چند روز سے شدید علیل تھے اور گزشتہ روز طبیعت کی مزید خرابی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرحوم کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ محمد نذیر جونیئر 5 برس قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔