بلاوائیو( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے بلاوائیو پہنچ گئی۔پاکستان سے کل 10 کرکٹرز نے زمبابوے کے لیے سفر کا آغاز کیا اور دبئی کے راستے بلاوائیو پہنچے۔ اس سے قبل، آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کا ایک دستہ پہلے ہی زمبابوے پہنچ چکا ہے، جس میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رف، محمد عرفان خان اور حسیب اللہ خان شامل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف یا ون ڈے سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔دریں اثنا، محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم کو سیریز شروع ہونے سے قبل آج (جمعرات) آرام کا دن دیا گیا ہے۔وائٹ بال پر مشتمل سیریز کا آغاز 24، 26 اور 28 نومبر کو تین ون ڈے میچز سے ہوگا، جبکہ ٹی20 میچز یکم، 3 اور 5 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
دورہ زمبابوے؛ قومی کرکٹرز بلاوائیو پہنچ گئے
23