19
پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں میں شریک 800 اساتذہ بحال کر دیے گئے ہیں، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔دستاویزات کے مطابق، کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ کے 324 اساتذہ، احتجاج میں شریک تحصیل تخت نصرتی کے 281 ٹیچرز اور تحصیل کرک کے 195 ہڑتالی اساتذہ بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پرائمری اساتذہ نے پانچ روز تک سکولوں کو بند کر دیا تھا، جس کے بعد اب ان کے بحالی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔