خیبر پختونخوا( اباسین خبر) مشیر اطلاعات ڈاکٹر سیف کا سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جعلی حکومت کے خلاف سخت بیانپشاور (دنیا نیوز) – مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، اور جعلی حکومت کو ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی افواہیں جعلی حکومت کی خواہش ہو سکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں ہیں۔ دراصل، جب سے آخری کال کا اعلان کیا گیا ہے، جعلی حکومت بدحواس ہو چکی ہے اور پریس کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کو دل بہلانے کی بجائے اپنی بوریاں بستر گول کرنے کی تیاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور 24 نومبر کے لیے تیار ہیں، اب جعلی حکومت کو چاروں شانے چت کرنے کا وقت آ چکا ہے۔
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر سیف
75