کراچی ( اباسین خبر)کراچی کی شارع فیصل پر گزشتہ روز بااثر افراد کے ایک دوسرے پر فائرنگ کے واقعہ میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے حوالگی لیٹر اور ایف آئی آر کے متن میں تضاد سامنے آیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر میں ملزمان کی دوران گشت گرفتاری کا ذکر کیا ہے، جبکہ اے ایس ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو ایئرپورٹ کی کار پارکنگ چیک پوسٹ سے پکڑا گیا۔اے ایس ایف کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایئرپورٹ کی حدود سے محمد حسن، مصطفی اور درین خان کو پارکنگ چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔ درین خان نے دوران تفتیش بتایا کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے جواب میں انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔اس تضاد نے تحقیقات میں ابہام پیدا کردیا ہے، جس سے متعلقہ حکام کو مزید وضاحت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
کراچی میں بااثر افراد کی ایک دوسرے پر فائرنگ
32