کوئٹہ ( اباسین خبر)چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی) اصغر علی ترین نے بلوچستان کے مختلف ڈپٹی کمشنروں کو غیر استعمال شدہ فنڈز پر تبادلہ خیال کے لیے 14 نومبر 2024 کو صوبائی اسمبلی میں طلب کر لیا۔بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی اے سی اصغر علی ترین، ممبران کمیٹی زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، ایس ایم بی آر قمبر دشتی، ڈی جی آڈٹ شجاع علی، اور ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سراج لہڑی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی کے ساتھ مشاورت کی گئی اور طے پایا کہ آڈٹ رپورٹ کے پیرا کے مطابق تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو طلب کیا جائے گا۔کمیٹی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مختلف پروجیکٹس کے لیے مختص تقریبا 19 ارب روپے کئی سالوں سے مختلف ڈپٹی کمشنروں کے اکانٹس میں غیر خرچ شدہ پڑے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق، 2022-23 میں یہ رقم بلوچستان کے 10 ڈپٹی کمشنروں کے اکانٹس میں موجود تھی۔ کمیٹی نے کہا کہ اگر یہ رقم غیر استعمال شدہ ہے تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس معاملے پر مزید کارروائی کی جا سکے۔
بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس
26