ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم مرڈر مبارک میں دکھائی دی تھیں، جلد ہی پہلی بار اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ایک نئی فلم میں نظر آئیں گی۔اس فلم کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر دیپک مشرا کریں گے، جو کہ پنچایت ویب سیریز کی کامیابی کے لیے مشہور ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کا نام ابھی تک طے نہیں کیا گیا، لیکن اس کی کہانی دیہی پس منظر پر مبنی ایک لوک داستان پر مرکوز ہے۔سارہ اور سدھارتھ کی یہ جوڑی پہلی بار ایک ساتھ اس فلم میں دکھائی دے گی، اور ان کے مداحوں کے لیے یہ نیا تجربہ ہوگا۔ شوٹنگ 2025 میں شروع کی جائے گی، اور اس میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو دیکھنا دلچسپ ہوگا۔سارہ علی خان کے دیگر پراجیکٹس میں انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں میٹرو ان دنو شامل ہے، جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں ایکشن تھرلر یودھا میں کام کیا تھا، لیکن ابھی تک انہوں نے کوئی نیا پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔
سارہ علی خان اور سدھارتھ ملہوترا نے نئی فلم سائن کرلی، کب ریلیز ہوگی؟
34