اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کیبنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یوم اقبال کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد، 1905 میں برطانیہ سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی۔علامہ اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو فکری اور سیاسی طور پر بیدار کیا۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، جو بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔مصور پاکستان، علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں انتقال کر گئے اور انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
24