پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس سے نگراں دور میں کی جانے والی بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز میں بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔ اس میں نامکمل یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا بھیجنے کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والے تمام ڈیٹا کی محکمہ خزانہ سے تصدیق بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، صوبائی وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت 4 نومبر کو اجلاس میں بعض ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے غلط اور نامکمل ریکارڈ ارسال کرنے کی نشاندہی کی گئی۔تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی بھرتیوں کا تفصیلی ریکارڈ خصوصی فارمیٹ میں ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میں بھرتیوں کے نام، کیٹیگری، پوسٹ، اسکیل اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ صوبے میں نگراں حکومت کے دوران تقریبا 6 ہزار بھرتیاں کی گئیں۔
کے پی حکومت نے سرکاری محکموں سے نگراں دور میں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
34
پچھلی پوسٹ