اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ترقی اور سیکیورٹی کے مربوط تصور سے مکمل طور پر متفق ہے اور چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔چینی سفارت خانے میں سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ چینی شہریوں کے لیے ایک محفوظ اور پرامن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو چینی شہریوں کے بارے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے واقعے کی تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے چینی سفیر کو آگاہ کیا اور چینی حکومت، سفیر اور زخمی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ
27