پشاور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، اس سے کسی کو کیا نقصان ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں، بیرونِ ملک جانے کی مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ وکلا، عوام اور پی ٹی آئی کی تحریک سے جعلی کرپٹ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔دورانِ سماعت اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتا ہوں، مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
میرے افغانستان کے نجی سفر سے کسی کو کیا نقصان ہے؟ اعظم سواتی
43