پشاور( اباسین خبر)صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے بجلی سے متعلق 17 منصوبوں میں سے 7 مکمل کر لیے ہیں۔ یہ بات مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بتائی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2028 تک خیبر پختونخوا کی اپنی بجلی کی پیداوار تقریبا 800 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔مزمل اسلم نے یہ بھی بتایا کہ ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سندھ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ریگولیٹری اتھارٹی تو بنائی گئی ہے، لیکن اس پر کام ابھی تک شروع نہیں ہوا۔انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ خیبر پختونخوا ملک کی سب سے سستی بجلی پیدا کرتا ہے، لیکن عوام کو مہنگی بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ بجلی کی قیمت 70 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ وہ صرف 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد صنعت کاروں کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔
خیبر پختونخوا: بجلی کے 17 میں سے 7 پراجیکٹس مکمل
42
پچھلی پوسٹ