کو ئٹہ ( اباسین خبر)صوبہ بلوچستان میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کی تصدیق محکمہ صحت بلوچستان نے کی ہے۔ یہ نیا کیس پشین سے سامنے آیا ہے، جہاں 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق، بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔ قلعہ عبداللہ سے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صوبے کے دارالخلافہ کوئٹہ سے 2، اور ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، اور خاران سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین ضرور لگوائیں، تاکہ یہ قومی اور مذہبی فریضہ ادا کیا جا سکے۔عائشہ رضا نے مزید کہا کہ آبادی کی نقل و حرکت اور سیکیورٹی مسائل ویکسینیشن میں چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، اور غلط معلومات بھی ویکسینیشن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ
36