پشاور ( ہیلتھ ڈیسک)بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث منکی پاکس کا کیس اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔نجی ٹی کے مطابق حکام نے بتایا کہ خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثر شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔حکام نے بتایا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے مریض ایئرپورٹ سے نکلا اور پشاور پہنچ گیا، متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں ایک سکن سپیشلسٹ سے رابطہ کیا۔حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ ہوا اور منکی پاکس پازیٹو آیا جس پر ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اس حوالے سے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے بتایا کہ پشاور کے علاوہ دیگر تمام پوائنٹ آف انٹری، ایئرپورٹس پر سرویلنس انتہائی ناقص ہے۔واضح رہے ملک میں رپورٹ ہونے والا منکی پاکس وائرس کا یہ پانچواں کیس ہے اور زیادہ تر کیسز خلیجی ریاستوں سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ناقص ہیلتھ اقدامات :منکی پاکس کا مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا
33