لاہور( ایجو کیشن ڈیسک)والدین کے عقائد، رجحانات اور طرزِ عمل براہ راست ان کے بچوں کی پڑھائی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں انہیں بچوں کی پرورش و تربیت میں زیادہ سختی برتنی نہیں پڑتی اور ان کے بچوں میں کافی تحمل مزاجی پائی جاتی ہے اور توجہی کے مسائل کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔جنرل آف ڈیویلپمنٹ اینڈ بیہورل پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی تحقیق میں والدین اور بچوں کے ایک ساتھ بیٹھ کر مطالعے کی عادت سے حاصل ہونے والے اضافی فائدوں کی نشاندہی کی گئی ہے، والدین اور بچہ جب ایک ساتھ بیٹھ کر مطالعہ کرتے ہیں تو ان کا تعلق مزید پختہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق، بچے کے ساتھ مطالعے کو روزانہ کا معمول بنا لینے سے آپ کے بچے کو تعلیمی فوائد کے ساتھ ساتھ جذباتی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں جو اسے اسکول اور اس سے آگے کی زندگی میں کامیابی میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
والدین کی بچوں کے ساتھ مطالعہ کرنے کی عادت
69