کوئٹہ( اپنے رپورٹر سے)تحریک لبیک پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے امیر طارق محمود عباسی ، ناظم اعلی حاجی محمد ظریف ، علامہ ذوالفقار علی طارقی ، علامہ محمد اشرف رضوی ، ڈاکٹر ظاہر لانگو ، قاری عمران ، وسیم خان ، علامہ گوہر خان بنگلزئی ، علامہ عبدالحمید امجدی صوبائی ترجمان فہیم سلطانی کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مغربی بائی پاس پر ایک شخص کی جانب سے ختم نبوت کے تقدس کی گستاخی کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ میلاد النبیۖ کے قریب آتے ہی ایسے واقعات کا پیش آنا ناپاک عزائم کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی چاہے اس کے لئے جانیں دینا پڑیں۔ یہ واقعہ ہمارے ایمان اور عقیدے پر حملہ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے ہمیشہ دین کی سربلندی کے لیے کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ تحریک لبیک پاکستان اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کوئٹہ پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی فوری گرفتاری اورکارروائی کے حوالے سے پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں ،امید ہیانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
ناموس رسالت ؐکا دفاع ہر مسلمان پر فرض ہے ، تحریک لبیک پاکستان
59