کوئٹہ( اپنے رپورٹر سے)سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین سے بات چیت کرتے ہوئیکہاکہ محکمیکو ڈیجٹلائز کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ باآسانی عوام ہم سے رابطہ کرسکیں چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے جلد قیام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق 10 دنوں میں رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے قیام کی کوشش کی جارہی ہے اس موقع پرپی ایس ٹو چیئرپرسن بلوچستان کمیشن برائے خواتین سحر صلاح الدین دوتانی بھی موجود تھی۔
رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرینگے‘ عمران خان
66