لاہور ( ا پنے رپورٹر سے) عدالتی احکامات پر اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مونس الٰہی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، مونس الٰہی کیساتھ 5دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے،مونس الٰہی کے علاوہ جن دیگر ملزمان کے شناختی کارڈز منی لانڈرنگ کیس میں بلاک کیے گئے ان میں عامر سہیل، عمیر فیاض، امتیاز علی شاہ، فراست علی اور عابد علی خان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں مقدمہ نمبر 16/23 درج ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، عدالت ان ملزمان کے خلاف جو بھی احکامات دے گی ان پر عمل درآمد ہو گا۔
اینٹی منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک
45