کوئٹہ (ا پنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسی خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے ۔یہاں جا ری کردہ ایک بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا ۔انہوں نے کہا کہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیںحکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نےقربانیاں دی ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
48