لندن( مانیٹر نگ ڈیسک)برطانوی کمیونیکیشن ادارے ای ای کارپوریٹ نے بچوں کے موبائل فون استعمال سے متعلق نئی تجاویز میں کہا ہے کہ والدین 11 سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ فون استعمال کرنے کے لئے نہ دیں۔کمیونیکیشن ادارے نے والدین کو دی گئی نئی تجاویز میں کہا کہ بچوں کو صرف وہ (پرانے طرز کے) موبائل فون دیے جائیں جن میں صرف فون کرنے اور میسج کرنے کی سہولت ہو مگر ان میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو جس سے یوٹیوب، ٹک ٹاک یا دیگر سوشل میڈیا سائٹس چلائی جاسکیں۔ ای ای کارپوریٹ کے مطابق یہ سمجھتا جاتا ہے کہ بچوں کے سکول آنے اور جانے کے دوران کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موبائل فون ہونا چاہئے مگر اب والدین کو خدشہ ہے کہ بچے موبائل فون کی وجہ سے آن لائن سماجی دبا اور غنڈہ گردی کا شکار ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام ریگولیٹر ‘آف کام’ کی ایک حالیہ ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 5 سے 7 سال کی عمر کے تقریبا ایک چوتھائی (ہر چار میں سے ایک) بچوں کے پاس سمارٹ فون موجود ہیں۔آف کام کے مطابق برطانوی والدین نے اپنے بچوں کو 11سال کی عمر میں پرائمری سے سیکنڈری لیول پر جانے کے موقع پر موبائل فون دینے کے عمل سے اب پیچھے ہٹ رہے ہیں۔آف کام کی حالیہ ریسرچ میں یہ تشویشناک بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں 13 سال سے کم عمر بچوں کی تقریبا 50 فیصد تعداد سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہے، باوجود اس کے کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ہے۔
برطانوی ادارے نے والدین کو 11 سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ فون دینے سے خبردار کر دیا
40