ملتان( کامر س ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے۔ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔اویس لغاری نے کہا کہ کوشش ہے کہ بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایاجائیگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائے گا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔وفاقی وزیر توانانی نے کہا کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔
بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے: وفاقی وزیر توانائی
27