واشنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے مزید 40 ملین ڈالرز جمع ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی قبول کرنے کی تقریر کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے 40 ملین ڈالرز جمع ہوئے۔ گزشتہ ماہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی انتخاب سے دستبرداری کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کے لیے اب تک 540 ملین ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور امریکا کی نائب صدر کمل ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق تازہ سروے میں کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ کملا ہیرس کی مقبولیت 48.4 جبکہ ٹرمپ کی 45.3 فیصد ہے۔
نامزدگی قبول کرنے کے بعد سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلیے 40 ملین ڈالرز جمع
44