دادو(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں مہنگی بجلی کے پلانٹ لگائے، سندھ حکومت کو سستی بجلی کی پیداوار سے روکا، وہی آج سولر پینل دینے کی بات کر رہے ہیں۔دادو میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی بات کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ تو کام خراب کرکے اسے صحیح کرنے کیلیے پیسے پانی میں پھینکنے جیسا ہوا، سندھ حکومت ایسا ہر گز نہیں کرے گی، ہم بجلی بحران کا پائیدار حل نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سندھ کے عوام کے مفاد کیلیے کام کیا، صوبے کے لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ہدایت اور رہنمائی میں بجلی کے بحران کو حل کریں گے۔
خراب کام کو ٹھیک کرنے کیلئے پیسہ نہیں پھینکیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
73