7
کو ئٹہ ( اباسین خبر)عید الفطر کی تعطیلات کے بعد بلوچستان میں دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔ بلوچستان حکومت نے عید الفطر کی تین روزہ تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک اعلان کی تھیں، اور گزشتہ روز تعطیلات کا آخری دن تھا۔آج سے صوبے میں سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ مالیاتی ادارے اور مختلف تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھل گئے ہیں، تاہم ان اداروں میں حاضریوں کا تناسب معمول سے کم دیکھا جا رہا ہے۔