کراچی( اباسین خبر)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ کا ایک انچ پانی بھی کم نہیں ہونے دے گی۔شرجیل میمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں کسی بھی کینال کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے، اگر ضرورت پڑی تو وزارتوں کو چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی نے دریائے سندھ پر نہروں کی مخالفت میں قرارداد منظور کی ہے۔شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کے خاتمے کے بعد وہ “ملنگ” بن چکے ہیں اور ان کی سیاست سمجھ سے باہر ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے جعفر ایکسپریس حملے کو سنگین دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ ایک گروہ بھارت کے اشارے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور پاکستانی سیاست کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان اور پاکستانی سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں:شرجیل میمن
3