جدہ ( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان، جو اس وقت کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں، نے رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ اداکارہ نے اپنے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو فوری طور پر وائرل ہو گئیں۔حنا خان کی یہ پوسٹس دیکھ کر مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے کمنٹس کی بوچھاڑ کر دی۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔انہوں نے رمضان کے دوران اپنے بھائی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔ حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں رمضان کے روحانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا اور لکھا، رمضان مبارک میں سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ دعاں میں یاد رکھیے گا۔مداحوں نے ان کی اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے دعائیں کیں اور ان کے اس ایمان دار سفر کی تعریف کی۔
بھارتی اداکارہ حنا خان نے رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کی، مداحوں سے دعائوں کی درخواست
1