کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے وزیرستان سے گیس اور تیل کی دریافت کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اس کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کا بہا 3,431 پانڈ فی مربع انچ ہے، اور یومیہ گیس کی مقدار 20.485 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔ماڑی انرجیز کے مطابق، اس کنوئیں سے حاصل ہونے والے ہلکے تیل کی یومیہ مقدار 117 بیرل ہے۔ وزیرستان میں کواگڑھ فارمیشن میں ماڑی انرجیز کا شیئر 55 فیصد ہے، او جی ڈی سی ایل کا شیئر 35 فیصد، جبکہ اوریئنٹ پٹرولیم کا 10 فیصد شیئر ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے قوی امکانات ہیں، جو ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
وزیرستان میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت، ماڑی انرجیز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اطلاع دے دی
1