نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)انجلیا رسکن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دل کی بیماری میں مبتلا موٹے افراد میں وزن میں زیادہ اتار چڑھا موت کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق کے دوران یوکے بائیو بینک کے مطالعہ کے حصے کے طور پر 8,297 شرکا کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جن کا تقریبا 14 سال تک مطالعہ کیا گیا۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات پائی گئی کہ وزن میں کمی اور اضافے کے دوران خطرے کی سطح بڑھتی جاتی ہے، خاص طور پر دل کی بیماری میں مبتلا افراد میں۔ سرکردہ مصنف ڈاکٹر جوفن ژانگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے وزن کم کرنے کے لیے ادویات کی مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھنا چاہیے، خاص طور پر ایسی صورتوں میں جب تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے ادویات دستیاب ہیں۔ڈاکٹر ژانگ نے اس تحقیق کو اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ قرار دیا ہے جس میں دل کی بیماری میں مبتلا موٹے افراد میں وزن میں تبدیلی اور اموات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق نے دل کی بیماری کے مریضوں کے لیے وزن میں اتار چڑھا کے ممکنہ خطرات کو اجاگر کیا ہے، اور اس سے ڈاکٹروں کو بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔
دل کی بیماری میں مبتلا موٹے افراد میں وزن میں اتار چڑھا موت کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے: تحقیق
1