بیلجیئن(شوبز ڈیسک)بیلجیئن اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اکتوبر 2023 میں، ایمیلی نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ایڈرینل گلینڈ کینسر میں مبتلا ہیں، جو ایک نایاب اور مہلک بیماری ہے۔ اس قسم کا کینسر ہارمونل عدم توازن اور دیگر پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔ایمیلی ڈیکین 29 اگست 1981 کو بیلجیئم میں پیدا ہوئیں، اور انہوں نے بیلجیئم کے میوزک اینڈ سپوکن ورلڈ اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی۔ 12 سال کی عمر میں انہوں نے تھیٹر میں اداکاری کا آغاز کیا۔1999 میں، محض 17 سال کی عمر میں انہیں اپنی پہلی فلم “روزیتا” میں مرکزی کردار ملا، جس میں ان کی شاندار اداکاری کو کانز فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ایمیلی کی کامیاب کیریئر اور ان کی فنونِ اداکاری میں اہمیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یلجیئن اداکارہ ایمیلی ڈیکین 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
2