کراچی( اباسین خبر) وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز کی بات کرنے والے بتائیں کہ شہری علاقوں کو کتنا پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟خالد مقبول صدیقی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ احتجاج کرنے والے بتائیں کیا سندھ میں پانی کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ زرعی پانی اہم ہے، مگر پینے کے پانی کی اہمیت زیادہ ہے، اور سوال کیا کہ کیا کراچی کو اس کے حصے کا 37 فیصد پانی مل رہا ہے؟وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نہروں کے مسئلے پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے وزارت جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے لی ہے، نہ کہ ذاتی خواہش پر۔
نہروں کے مسئلے پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر حتمی فیصلہ کرنا ضروری ہے:خالد مقبول صدیقی
3