پشاور(اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کا کردار غیر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑ رہی ہے، حالیہ دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے کئی حملے ناکام بنائے ہیں اور عوام نے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، نہ کہ صرف صوبائی۔ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف تعاون کی بجائے صرف سیاسی بیان بازی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کو معاشی طور پر کمزور کرنا دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔
وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے، بیرسٹر سیف
1