3
لاہور( اباسین خبر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 19 ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، تبدیل ہونے والے ججوں میں دو سیشن ججز بھی شامل ہیں۔یہ تبادلے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات ماتحت عدلیہ کے ججوں کے لیے کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس میں 8 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایک سینیئر سول جج اور 8 سول ججز شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری لانے اور انتظامی افادیت کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔