نیو یارک (ہیلتھ ڈیسک) طویل عمر کے خواہش مند افراد کو مکھن کے بجائے زیتون کے تیل میں کھانے پکانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو افراد جانوری چربی کے بجائے نباتاتی چکنائی استعمال کرتے ہیں، ان کی زندگی میں موت کا امکان کم ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران دو لاکھ افراد کا 30 سال سے زائد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ پکانے کے لیے نباتاتی تیل استعمال کرتے ہیں، ان میں خطرات 17 فیصد کم پائے گئے ہیں۔اس تحقیق کے مطابق ان افراد میں امراض قلب، کینسر یا دیگر بیماریوں سے موت کا امکان کم تھا۔تحقیق کے مصنف، ڈاکٹر یو ژونگ کا کہنا ہے کہ انہیں اس تحقیق کے دوران ایسوسی ایشن کی شدت دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ ان کے مطابق جب مکھن کی جگہ نباتاتی تیل کو خوراک میں شامل کیا گیا، تو اموات کے خطرات میں 17 فیصد تک کمی آئی، جو صحت کے لیے ایک بڑا فائدہ ثابت ہوا۔
طویل العمری کیلئے مکھن کے بجائے زیتون کے تیل میں کھانے بنائیں
7