1
کراچی ( کامرس ڈیسک)آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ جاری کرے گا۔گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کر کے اسے 12 فیصد مقرر کیا تھا۔ آج ہونے والے اجلاس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں مزید تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں۔