1
لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی آل رانڈر کوربن بوش پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے پشاور زلمی کے ساتھ اپنے معاہدے کو قربان کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں کبھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ نہیں لیا، تاہم وہ راجستھان رائلز کے ریزرو پلیئر رہ چکے ہیں۔اب بوش کو ممبئی انڈینز اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے، جہاں وہ جنوبی افریقی پیسر لیزاڈ ولیمز کی جگہ لیں گے۔ جنوری میں پی ایس ایل ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے بوش کو اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا، لیکن آئی پی ایل کے ساتھ ان کا معاہدہ اب ان کی ترجیحات میں شامل ہو سکتا ہے۔