1
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے شروع ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 048 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔اس سے قبل، گزشتہ ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 685 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ یہ مسلسل مثبت رجحان سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے، جو مارکیٹ میں مزید استحکام اور ترقی کی توقع کر رہے ہیں۔